ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فوجی سربراہ نے کہا،بالاکوٹ میں پھر سرگرم ہیں دہشت گرد

فوجی سربراہ نے کہا،بالاکوٹ میں پھر سرگرم ہیں دہشت گرد

Mon, 23 Sep 2019 18:56:21    S.O. News Service

نئی دہلی،23ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) فوجی سربراہ بپن راوت نے دعویٰ کیاہے کہ بالاکوٹ کیمپ حال ہی میں دوبارہ چالو ہوا ہے۔بتا دیں کہ 26 فروری کو ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے بالاکوٹ میں ایئراسٹرائک کو انجام دیا تھا اور جیش محمد (جے ای ایم) کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا،تب دعویٰ کیاگیاتھاکہ بڑی تعداد میں بالاکوٹ میں دہشت مارے گئے ہیں۔فوج کے سربراہ بپن راوت نے کہاکہ پاکستان نے حال ہی میں بالاکوٹ دوبارہ چالو کر دیا ہے۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ بالاکوٹ متاثر کیا گیا تھا،اسے نقصان پہنچا اور تباہ ہوا تھا،لہذا لوگ وہاں سے چلے گئے تھے اور اب وہ دوبارہ فعال ہو گیا ہے۔ بالاکوٹ ایئراسٹرائک کے بعد سوال اٹھے تھے کہ ایئر اسٹرائک سے کتنا نقصان ہوا؟۔فوج کے سربراہ بپن راوت نے کہا کہ قریب 500دراندازہندوستان میں گھسنے کی فراق میں ہے۔فوج کے سربراہ نے کہاکہ ہندوستانی فضائیہ نے کچھ اقدامات کئے ہیں اور اب وہاں انہیں لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔14 فروری کو پاکستانی دہشت گردوں نے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے کو نشانہ بنایا تھا۔اس حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔ہندوستان نے اسی کا بدلہ لینے کے لئے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے تھے۔


Share: